ریونت ریڈی کو سیکورٹی کی فراہمی کی ہدایت

کانگریس قائد تمام مصارف برداشت کریں گے ‘ ہائیکورٹ کے احکام
حیدرآباد ۔29اکٹوبر ( این ایس ایس ) ہائیکورٹ نے پردیش کانگریس کے کارگذار صدر ریونت ریڈی کو ان کی مرضی کے مطابق سنٹرل سیکورٹی فراہمی کرنے مرکزی حکومت اور تلنگانہ اسٹیٹ الکٹورل آفیسر کو ہدایت دی اور مواخر الذکر ( ریڈی ) کو اس سیکورٹی کے تمام مصارف برداشت کرنے کیلئے کہا ہے ۔ ریونت ریڈی نے درخواست دائر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ریاستی حکومت سے ان کی جان کو لاحق خطرات کے پیش نظر چار رکنی مرکزی سیکورٹی فراہم کرنے کی استدعا کی تھی جس پر ہائیکورٹ نے مدعی علیھان کو یہ ہدایت کی ۔ کانگریس لیڈر نے اعلان کیا تاھ کہ وہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے خلاف جدوجہد میں مصروف ہیں چنانچہ ان کی جان کو لاحق خطرات کے پیش نظر روزآنہ 24 گھنٹے 4+4 سیکورٹی کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ ریاستی حکومت پر بھروسہ نہیں کرتے اور مرکزی سیکورٹی کی فراہمی کی درخواست پر مرکز یا الکشن کمیشن سے کوئی مثبت جواب موصول نہیں ہوا تھا ۔ ہائیکورٹ نے دونوں طریقوں کے بیانات کی سماعت کے بعد مرکز اورریاستی الکٹورل آفیسر کو ہدایت کی کہ ریونت ریڈی کو ان کی خواہش کے مطابق سیکورٹی فراہم کی جائے جس کے تمام مصارف وہ (ریڈی) برداشت کریں گے ۔