ٹی آر ایس پر تنقید کا شاخسانہ ، اقلیتی قائدین کا سخت ردعمل
حیدرآباد ۔ 8 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : تلنگانہ راشٹرا سمیتی اور چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ پر بے بنیاد الزامات عائد کرتے ہوئے سستی شہرت حاصل کی کوشش کا ریونت ریڈی پر الزام عائد کرتے ہوئے تلنگانہ راشٹرا سمیتی میناریٹی لیڈر سمیریمنی نے کہا کہ تلگو دیشم کے دور اقتدار میں سب سے زیادہ دھاندلیاں اور غریب عوام کے حقوق کو پامال کیا گیا ہے ۔ آج یہاں گوشہ محل اسمبلی حلقہ میں ریونت ریڈی کا علامتی پتلا نذر آتش کرنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے جناب سمیریمنی نے کہا کہ تلگو دیشم کے دور اقتدار میں ریونت ریڈی جیسے قائدین نے آندھرائی قائدین کی چاپلوسی میں اپنا وقت ضائع کردیا ۔ ریونت ریڈی جیسے تلنگانہ کے قائدین نے پہلے تو تلنگانہ ریاست کی تشکیل کی مخالفت کی اور تلنگانہ کی تشکیل کے بعد بھی آندھرائی قائدین کی خوشنودی کے لیے تلنگانہ راشٹرا سمیتی کی عوامی حکومت کو اپنی تنقید کا نشانہ بناکر عوام میں سستی شہرت حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ انہوں نے آندھرائی دور اقتدار میں ریونت ریڈی جیسے تلنگانہ دشمنوں کے اثاثوں کی تحقیقات کا مطالبہ کیا جو آندھرائی حکمرانوں کے دور حکومت میں بیجا اور غلط طریقوں سے جمع کئے گئے ہیں ۔۔