حیدرآباد ۔ 6 ۔ جون : ( پی ٹی آئی ) : اینٹی کرپشن بیورو تلنگانہ نے آج تلگو دیشم رکن اسمبلی ریونت ریڈی اور دیگر دو سے پوچھ تاچھ کی ۔ انہیں ’ رقم برائے ووٹ ‘ مقدمہ میں گرفتار کیا گیا ہے ۔ مقامی عدالت نے کل انہیں چار دن کے لیے اے سی بی تحویل میں دیا تھا ۔ ایک سینئیر عہدیدار نے بتایا کہ آج ریونت ریڈی سے پوچھ تاچھ کی گئی ۔ وہ ہمارے ساتھ تعاون کررہے ہیں اور کل بھی پوچھ تاچھ جاری رہے گی ۔ رکن اسمبلی کی نمائندگی کررہے قانونی مشیر نے بتایا کہ عدالت کی ہدایت کے مطابق عہدیداروں نے ریونت ریڈی سے ان کے وکیل کی موجودگی میں دو گھنٹے پوچھ تاچھ کی۔