حیدرآباد 27 ستمبر ( این ایس ایس ) تلنگانہ پردیش کانگریس ورکنگ صدر اے ریونت ریڈی کی قیامگاہ پر آج کشیدگی پیدا ہوگئی جبکہ وہ کوڑنگل سے حیدرآباد پہونچے ۔ آئی ٹی محکمہ نے آج ریونت ریڈی اور ان کے رشتہ داروں کے گھروں پر دھاوے کئے ۔ اس وقت ریونت ریڈی یہاں موجود نہیں تھے اور کوڑنگل میں مصروف تھے ۔ آئی ٹی عہدیداروں نے ریونت ریڈی کو فون کرکے حیدرآباد آنے کو کہا تھا جس کے بعد ریونت حیدرآباد پہونچ گئے ۔