ریونت ریڈی، چرا پلی جیل منتقل

حیدرآباد ۔ 2 ۔ جون (این ایس ایس) تلنگانہ قانون ساز اسمبلی میں اینکلو انڈین زمرہ کے تحت نامزد رکن اسٹیفن کو مبینہ طور پر 50 لاکھ روپئے کی رشوت دینے کے الزام کیتحت گرفتار تلگو دیشم پارٹی کے ایک سینئر رکن اسمبلی اے ریونت ریڈی کو آج شام چنچل گوڑہ جیل سے چرلہپلی جیل منتقل کردیا گیا ۔ ریونت ریڈی نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ چنچلگوڑہ جیل میں ان کی جان کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔ ریونت ریڈی مختلف وجوہات کی بناء پر جیل میں غذا کے استعمال سے گریز کر رہے ہیں اور وہ صرف دودھ اور پھلوں پر انحصار کر رہے ہیں۔ اس دوران ریونت ریڈی کی درخواست ضمانت پر اے سی بی عدالت میں بحث مکمل ہوگئی ۔ انہوں نے علاج کی سہولت فراہم کرنے کی درخواست کی تھی۔ عدالت نے کہا کہ جیل کے ڈاکٹروں کے مشورہ کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔