روم 22 فروری (سیاست ڈاٹ کام) اٹلی کی تاریخ میں ماٹیو رینزی کو نوجوان ترین وزیراعظم بننے کا اعزاز حاصل ہوچکا ہے جیسا کہ اُنھوں نے اپنی نئی کابینہ کے ساتھ آج حلف لے لیا۔ اٹلی میں نوجوان قائدین پر مشتمل حکومت کے قیام کے بعد سیاسی منظر پر اِن کی تجربہ کاری سوال اُٹھائے جارہے ہیں۔ 16 رکنی کابینہ میں اوسطاً 47.8 سال کی عمر کی وجہ سے اٹلی کی تاریخ میں یہ نوجوان ترین قائدین پر مشتمل حکومت ہے۔ فلورینس کے سابق میئر نے آج حلف برداری کی تقریب میں اپنی اہلیہ اور 3 بچوں کے ساتھ اطالوی پرچم کے ساتھ پہونچے ۔ اٹلی کے صدارتی محل میں اِس موقع پر صدر جارجیو نیپولی ٹونو بھی موجود تھے۔ سیاسی ماہرین کا ماننا ہے کہ نوجوانوں پر مشتمل حکومت کو سیاسی ناتجربہ کاری سے سخت حالات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
فوج میں ہم جنس پرستی کے معاملے، نیوزی لینڈ سر فہرست
دی ہیگ ۔22 فروری (سیاست ڈاٹ کام) فوج میں ہم جنس پرستی کے لحاظ سے نیوزی لینڈ کی مسلح افواج دنیا بھر میں سر فہرست جبکہ نائیجریا سب سے آخری نمبر پر ہے۔ہیگ میں اسٹرٹیجک اسٹڈیز کے ادارے کے مطابق اس فہرست میں ہالینڈ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ ان کے بعد بالترتیب برطانیہ، سویڈن ، آسٹریلیا ، کینیڈا ، ڈنمارک اور بیلجیئم کے ممالک شامل ہیں اور اسرائیلی افواج جنس پرستوں کی تعداد کے حوالے سے نویں نمبر پر موجود ہے۔