ریمن میگسیسے ایوارڈ پانے والوں میں دو ہندوستانی بھی شامل

منیلا۔ 27 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) دو ہندوستانی جن میں ایک کرناٹِک(موسیقی کی صنف) گلوکار ٹی ایم کرشنا ہیں اور دوسرے وہ ہندوستانی شہری ہیں جنہوں نے ہمیشہ ہاتھ سے جاروب کشی کو ختم کرنے کے لئے مہم چلائی، کو آج باوقار ریمن میگسیسے ایوارڈ2016  ء کے لئے دیگر چار شخصیتوں کے ساتھ منتخب کیا گیا۔ ٹی ایم کرشنا اور بیزوادہ ولسن کو اس ایوارڈ کیلئے منتخب کئے جانے پر ہندوستانی برادری میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ بیزواڈہ ولسن صفائی کرمچاری آندولن کے قومی کنوینر ہیں جنہوں نے انسانوں کو باوقار زندگی گزارنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اس کے لئے مہم چلائی۔ موصوف اس بات کے خواہاں ہیں کہ آج کے اس مشینی دور میں صاف صفائی اور جھاڑو مارنے کا پورا کام مشینوں سے لیا جائے جبکہ ٹی ایم کرشنا کو ثقافتی شعبہ میں سماجیات کی شمولیت اور اس کی اہمیت کو منوانے کے اعتراف میں ایوارڈ کے لئے منتخب کیا گیا۔