نئی دہلی۔ 18 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ریلوے نے باربرداری کی خدمات کے ذریعہ اپریل 2014ء تا جنوری 2015ء کی مدت کے دوران 86,009.27 کروڑ روپئے کی آمدنی پیدا کی ہے جبکہ گزشتہ مالی سال اسی مدت کے دوران 76,501.01 کروڑ روپئے حاصل ہوئے تھے، اس طرح آمدنی میں 12.43 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ وزارتِ ریلوے کے اعداد و شمار کے مطابق ریلوے نے اپریل تا جنوری کی مدت کے دوران 906.36 ملین میٹرک ٹن کی باربرداری مکمل کی جبکہ گزشتہ مالی سال یہی 10 ماہ کی مدت میں 866.14 ایم ٹی باربرداری انجام پائی تھی۔ جنوری کے دوران ریلوے کو 10,023.71 کروڑ روپئے حاصل ہوئے جس کے مقابل گزشتہ سال اسی مدت کے دوران 8795.90 کروڑ روپئے حاصل ہوئے تھے۔ تازہ آمدنی میں 4728.91 کروڑ روپئے کی آمدنی 48.93 ایم ٹی کوئلہ کی منتقلی سے حاصل ہوئے جس کے بعد 877.41 کروڑ روپئے 9.95 میٹرک ٹن سیمنٹ کی منتقلی کا نتیجہ ہے۔