وڈودرا ۔ 31 ۔ جنوری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : مرکزی وزیر ریلوے سریش پربھو نے کہا کہ ڈیزل کی قیمت میں کمی واقع ہوئی ہے ۔ لیکن مسافرین کرایوں میں ایسی کسی کمی کا امکان نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسافرین پر جو مصارف عائد ہوتے ہیں ، ریلوے کو ان کا صرف 50 فیصد حصہ ہی حاصل ہوتا ہے ۔ مسافرین کو پہلے ہی کافی سبسیڈی دی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریل خدمات کو عصری بناتے ہوئے عوامی توقعات پوری کرنی ضروری ہے ۔ اس کے لیے طلب و سربراہی میں کافی فرق ہے ۔ اس کے علاوہ مالیہ بھی اہم رکاوٹ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وسائل اکھٹا کرنا اہمیت کا حامل ہے ۔۔