ریل کرایوں میں اضافہ پر سی پی آئی کا اعتراض

حیدرآباد ۔ 21 ۔ جون : ( راست ) : نریندر مودی کی زیر قیادت بی جے پی حکومت کی جانب سے ریل کرایوں اور شرح بار برداری میں اضافہ پر سی پی آئی تلنگانہ ریاست کونسل نے اعتراض کیا ہے اور بتایا کہ پہلے ہی سے اشیائے ضروریہ ، ڈیزل و پٹرول اور کیروسین کی قیمتوں میں اضافہ سے غریب عوام مشکلات سے دوچار ہیں لیکن افسوسناک امر یہ ہے کہ نریندر مودی اچھے دن لانے کا وعدہ کر کے یو پی اے حکومت کے نقش قدم پر گامزن ہے ۔