ریل کا کھیل

آؤ بھائی، کھیلیں کھیل
میں انجن تم بن جاؤ ریل
منی، گڈی، ببلو آؤ
ریل کے تم ڈبے بن جاو
آو جلد آؤ بھائی
گارڈ نے ہری جھنڈی دکھائی
دیکھو سیٹی تیز بجانا
مسافروں کو جلد پہنچانا
چھک چھک چھک چھک
چھک چھک چھک چھک
کرلو اپنا ٹکٹ تم بک
دیکھو کہیں نہ جاؤ رک
انجن بھیا تیز چلانا
دیکھو کہیں تم گرنہ جانا
دلی ابھی دور ہے بھائی
راستے میں ہم کھائیں مٹھائی
چھک چھک کرتی جائے ریل
بس اب ختم ہوا یہ کھیل
اسری تبسم :سنگاریڈی