ریل سفر کو محفوظ اور آرام دہ بنانے ریلویز کی جامع حکمت عملی

سکندرآباد ریلوے اسٹیشن پر نئے انیشیٹیوز کے افتتاح کے موقع پر وزیرریلوے سریش پربھو کا دہلی سے خطاب
حیدرآباد ۔ 29 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : وزیر ریلوے سریش پربھو نے آج کہا کہ ریلویز کی جانب سے ریل سفر کو محفوظ اور آرام دہ بنانے ایک جامع حکمت عملی پر کام کیا جارہا ہے ۔ اس طرح ریل سفر کو سب کے لیے ایک ترجیحی سفر بنانے کے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ نئی دہلی سے یہاں سکندرآباد ریلوے اسٹیشن پر ریلویز کے کئی نئے انیشیٹیوز کے افتتاح کے موقع پر مخاطب کرتے ہوئے سریش پربھو نے کہا کہ ریلویز کی جانب سے ہندوستان کے عوام کے لیے ریل سفر کو محفوظ ، آرام دہ اور قابل دسترس بنانے کے لیے ایک جامع حکمت عملی بنانے پر کام کیا جارہا ہے ۔ سریش پربھو کی جانب سے افتتاح کیے گئے انیشیٹیوز میں سکندرآباد اسٹیشن پر 500kwp گرڈ کنیکٹیڈ سولار سسٹم کا آغاز ، ایم ایم ٹی ایس اسٹیشنس پر ایل ای ڈی پر مبنی لائٹنگ ، سکندرآباد اسٹیشن پر پلیٹ فارم نمبر 6/7 پر تزئین نو ایم ایم ٹی ایس بکنگ آفس ، حیدرآباد اسٹیشن پر اضافی فٹ اوور برج کا افتتاح ، سکندرآباد اور حیدرآباد اسٹیشنس پر ہائی اسپیڈ وائی ۔ فائی کا آغاز اور کریم نگر ۔ لنگم پیٹ جگتیال ڈیمو سرویس کی مورتھا ڈتک توسیع شامل ہے ۔۔