نئی دہلی 23 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ریلوے بجٹ توقع ہے کہ بڑے پیمانہ پر ریلوے کے شعبے میں صلاحیتوں کی تشکیل پر 1.25 لاکھ کروڑ روپئے کا منصوبہ پیش کرے گا۔ یہ بھاری رقم حفاظتی انتظامات میں بہتری پیدا کرنے، برقی کے انتظامات اور ریلوے یارڈس کو دوگنا کردینے اور اِن کی جدید کاری کے لئے استعمال کیا جائے گا تاکہ ٹریفک میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جاسکے۔ وزیر ریلوے سریش پربھو نے تمام 18 ریاستوں کے چیف منسٹرس کو مکتوب روانہ کیا ہے کہ مشترکہ وینچر کے طور پر تمام ریلوے پراجکٹس کا آغاز کیا جائے۔ 6 ریاستوں مہاراشٹرا، اڈیشہ، کیرالا، آندھراپردیش، چھتیس گڑھ میں ریلوے کیساتھ مشترکہ وینچرس قائم کرنے کے لئے مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کئے ہیں۔ آمدنی میں کمی کے پیش نظر ریلوے کئی خصوصی ٹرینیں زیادہ کرایہ پر چلانے کا ارادہ رکھتا ہے، یہ کرایہ میں اضافہ کرنے کا بالواسطہ طریقہ ہے۔