ریلوے کے نان گزیٹیڈ ملازمین پہلی بار بیرونی دورہ پر روانہ

نئی دہلی۔ 30 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) انڈین ریلوے پہلی بار اپنے نان گزیٹیڈ ملازمین کو بیرونی دورہ پر لے کر جارہا ہے، تاہم یہ بیرونی دورہ سینئر آفیسروں کے بجائے صرف نان گزیٹیڈ ملازمین کیلئے ترتیب دیا گیا ہے جس میں گن میان، ٹریک میان اور دیگر ملازمین شامل ہیں۔ ساؤتھ سنٹرل ریلوے کی جانب سے جاری کئے گئے ایک بیان کے مطابق تقریباً 100 نان گزیٹیڈ ملازمین 6 دن کے دورہ پر 28 جنوری کو سنگاپور اور ملائیشیا کیلئے روانہ ہوگئے ہیں۔ بیان کے مطابق اس دورہ کے اخراجات کا 25% حصہ ملازمین برداشت کریں گے جبکہ مابقی 75% حصہ خرچ اسٹاف بینیفٹ فنڈ سے پورا کیا جائے گا۔ ایس سی آر چیف پبلک ریلیشن آفیسر ایم اوما شنکر کمار نے آج یہ بات بتائی۔