نئی دہلی ۔ 3 جولائی (سیاست ڈاٹ کام)انڈین ریلویز ایک لاکھ سے زیادہ مخلوعہ جائیدادوں پر آئندہ سال مارچ تا اپریل تقررات کرے گا۔ ریلوے بورڈ کے صدرنشین اشونی لوہانی نے آج اس کا انکشاف کیا ۔ ریلویز کو ایک لاکھ 10 ہزار جائیدادوں کیلئے تقریباً 2.27 کروڑ درخواستیں وصول ہوچکی ہیں۔ امتحانات ماہ ستمبر، اکٹوبر اور نومبر جاریہ سال منعقدکئے جائیں گے۔