نئی دہلی ۔ /3 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سرکاری پیانلس کی سفارشات کی پرواہ کئے بغیر مرکزی وزیر ریلوے سریش پربھو نے ریلوے کو خانگیانے کا امکان یکسر مسترد کردیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ افواہ ایسے لوگ پھیلارہے ہیں جو تبدیلی نہیں چاہتے ۔ انہوں نے کہا کہ خانگیانے کے تصور سے الجھن پیدا ہورہی ہے اور مختلف اشارے مل رہے ہیں ۔ چنانچہ یہ وضاحت ضروری ہے کہ ریلویز حکومت ہند کی ملکیت رہے گی اور وہی اس کا انتظام چلائے گی ۔ ہم ملکیت میں تبدیلی نہیں چاہتے اوراس کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے خواہاں ہیں ۔