ریلوے کو خانگیانے وزیر اعظم کا اشارہ

کٹرا (جموں و کشمیر) /4 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) وزیر اعظم نریندر مودی نے کہاکہ وہ ریلوے اسٹیشنوں کو ایرپورٹس سے زیادہ بہتر بنانا چاہتے ہیں۔ انھوں نے ریلوے کو خانگیانے کا بھی اشارہ دیا اور کہا کہ خانگی اداروں کی جانب سے ہی بہتر کار کردگی اور ترقی کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ بڑے پیمانے پر ریلوے کو عصری بنانے کا منصوبہ ہے۔