ریلوے کوچ فیاکٹری کپورتلہ میں مختلف جائیدادوں پر تقررات

حیدرآباد ۔ 28 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : ریلوے کوچ فیاکٹری کپور تلہ کی جانب سے مختلف جائیدادوں پر تقررات کے لیے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں ۔ جملہ 195 جائیداد مخلوعہ ہیں ٹریڈس کے مطابق مخلوعہ فٹر 55 ، ویلڈر ( جی اینڈ ای ) 50 ، مشنسٹ 17 ، پئنٹر ( جی ) 9 ، کارپینٹر 16 ، میکانک ( ایم وی ) 6 ، الیکٹریشن 28 ، الکٹرانک میکانک 4 ، اے سی اینڈ ریفریجریٹر میکانک 10 ہیں ۔ قابلیت کے اعتبار سے دسویں جماعت کم از کم 50 فیصد نمبرات سے کامیاب یا اس کے مماثل امتحان میں کامیاب امیدوار درخواست دینے کے اہل ہوں گے ۔ علاوہ ازیں امیدوار کو متعلقہ ٹریڈ میں آئی ٹی آئی کامیاب بھی ہونا چاہئے اور امیدوار کی عمر 16 تا 24 برس کے اندر ہو انتخاب ایس ایس سی اور آئی ٹی آئی میں حاصل کردہ نمبرات کے مطابق کیا جائے گا۔ درخواست فیس 100 روپئے ہے درخواست آن لائن داخل کرنا ہوگا اور درخواست آن لائن کرنے کی آخری تاریخ 19 مارچ مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے ویب سائٹ rcf.indianrailways.gov.in ملاحظہ کریں ۔۔