ریلوے کرایوں میں بعدازاں اضافہ ممکن

نئی دہلی 3 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ریلوے بجٹ میں حکومت کے ادعا جات کو بکواس قرار دیتے ہوئے اپوزیشن نے آج کہاکہ حکومت نے ریل کرایوں اور شرح بار برداری میں کوئی اضافہ نہیں کیا ہے لیکن آنے والے دنوں میں یہ اضافہ ممکن ہے۔ لوک سبھا میں کانگریس کے وینو گوپال نے مسئلہ اُٹھاتے ہوئے کہاکہ حکومت مستقبل میں ریل کرایوں میں اضافہ کا منصوبہ رکھتی ہے۔ اُنھوں نے حکومت پر الزام عائد کیاکہ وہ عوام کو چکمہ دینے کے لئے ریلوے بجٹ پیش کیا ہے۔
مدھیہ پردیش اسمبلی کے روبرو سڑک حادثہ میں نوجوان فوت
بھوپال ۔ 3 ۔ مارچ : ( سیاست ڈاٹ کام ) : مدھیہ پردیش اسمبلی کے قریب ایک بس کی ٹکر سے زخمی نوجوان تڑپ تڑپ کر فوت ہوگیا ۔ جس کا کوئی پرسان حال نہیں تھا اگرچیکہ وہاں پر سینکڑوں پولیس ملازمین متعین تھے لیکن چیف منسٹر شیوراج سنگھ چوہان کے قافلہ کے انتظامات میں مصروف تھے ۔ اس واقعہ پر اپوزیشن کانگریس نے شدید احتجاج کرتے ہوئے قصور واروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔ ایک 22 سالہ نوجوان وکاس سونیا کو ریاستی اسمبلی عمارت کے قریب منگل کے دن ایک بس ٹکر دے کر فرار ہوگئی ۔