نئی دہلی 23 مارچ (سیاست ڈاٹ کام )ریلوے نے پلیٹ فارم ٹکٹ بڑھا کر 10 روپئے کردیا ہے اس پر آئندہ ماہ سے عمل ہوگا ۔ وزارت ریلوے کے بموجب پلیٹ فارم ٹکٹ کو یکم اپریل سے 5 روپئے سے بڑھا کر 10 روپئے کیا جارہا ہے اور تمام متعلقہ شعبوں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں ۔ ریلویز نے تمام زونل ریلویز کو نظر ثانی شدہ ٹکٹس کی طباعت کو اولین ترجیح دے کر تمام اسٹیشنوں پر اس کی سربراہی یقینی بنانے ہدایت دی ہے ۔ سافٹ ویر میں ضروری تبدیلی لائی جارہی ہے ۔ اس کے علاوہ ڈیویژنل ریلوے منیجرس کو اختیار دیا گیا ہیکہ مخصوص نمائش اور ریالیوں کی صورت میں ہجوم کا انتظام یقینی بنانے پلیٹ فارم ٹکٹ کو 10 روپئے سے زیادہ کردیں ۔ اس وقت ہجوم سے مسافرین کو مشکلات پیش آتی ہیں ۔ نریندر مودی حکومت نے اپنے پہلے ریلوے بجٹ میں پلیٹ فارم ٹکٹ میں اضافہ کا اعلان کیا تھا۔