بلاسپور 9جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) جنوب مشرقی وسطی ریلوے کے بلاسپور-کٹنی ٹریک پر پیر کی صبح اس وقت بڑا حادثہ ٹل گیا جب بھنوارٹنک اور کھوڈري اسٹیشن کے درمیان چٹان گر گئی مگر سامنے سے آنے والی گوندیابروني ایکسپریس کے ڈرائیور نے اپنی سوجھ بوجھ سے صحیح وقت پر ٹرین روک لی۔موصولہ اطلاع کے مطابق بھنوارٹنک اور کھوڈري اسٹیشن کے درمیان صبح ایک چٹان گر گئی۔اسی دوران سامنے سے گوندیا-برونی ایکسپریس آ رہی تھی لیکن ڈرائیور نے ایمرجنسی بریک لگا کر ٹرین کو روکا اور کسی قسم کا جانی و مالی کا نقصان ہونے سے بچا لیا۔ذرائع کے مطابق علی الصبح تقریبا چار بجے اپ لائن پر ایک چٹان گرگئی۔ واقعہ کی خبر ملتے ہی ٹرین کو روک دیا گیا اور اپ لائن پر ٹرین کی آمدورفت بند کرناپڑا۔ ٹرینوں کو ڈاؤن لائن سے ایک ایک کر کے روانہ کیا جا رہا ہے ۔ موقع پر پہنچے ریلوے ملازمین پٹری سے چٹان کو ہٹانے میں مصروف ہیں۔اس کی وجہ سے بلاسپور سے کٹنی اور بلاسپور سے پنڈراروڈ جانے والی دونوں جانب کی میمو ٹرینیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔