ریلوے ٹائم ٹیبل میں توسیع

نئی دہلی۔ 26 جون (سیاست ڈاٹ کام) ریلوے کا نیا ٹائم ٹیبل جاریہ سال یکم جولائی کے بجائے یکم ستمبر کو متعارف کیا جائے گا۔ ریل بجٹ میں جو 8 جولائی کو پیش کیا جانے والا ہے ، کئی نئی ٹرینس متعارف کئے جانے کا امکان ہے اور اسے پیش نظر رکھتے ہوئے ریلویز نے ستمبر میں ٹائم ٹیبل جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ موجودہ ٹائم ٹیبل جو 30 جون تک کیلئے ہے ، وہ 21 اگست تک قابل عمل ہوگا۔ سابق وزیر ریلوے ملکارجن کھرگے نے عبوری ریل بجٹ میں تقریباً 65 نئی ٹرینس کا اعلان کیا تھا اور توقع ہے کہ موجودہ وزیر ریلوے سدانند گوڑا بھی مجوزہ بجٹ میں بعض نئی ٹرینس کا اعلان کریں گے۔