ریلوے میں ملازمتیں ڈگری امیدوار اہل

حیدرآباد ۔ 30 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : محکمہ ریلوے میں 18 ہزار جائیدادوں پر تقررات کے لیے اعلامیہ جاری ہوچکا ہے ۔ اس کے لیے کسی بھی مضمون کے ڈگری کامیاب امیدوار اہل ہیں ۔ بی اے ، بی کام ، بی ایس سی کے علاوہ بی ای ، بی ٹیک ، بی فارمیسی ، دیگر پروفیشنل گریجویٹ اہل ہیں۔ اس کے لیے فارم صرف آن لائن داخل کرنا ہے ۔ ماہانہ یافت زائد از 40 ہزار روپئے ہوگی ۔ انتخاب ذریعہ امتحان ہوگا جو مکمل کمپیوٹر پر مبنی سی بی ٹی رہے گا ۔ اس کی معلومات رہبری کے لیے دفتر روزنامہ سیاست کے محبوب حسین جگر ہال عابڈس پر صبح 11 تا 6 بجے شام رجوع ہوسکتے ہیں ۔ سکندرآباد زون میں ہزاروں جائیدادیں تقرر طلب ہیں ۔۔