حیدرآباد۔ 25 فروری (سیاست نیوز)انڈین ریلوے میں اسسٹنٹ لوکو پائیلٹ اور مختلف ٹیکنیکل پوسٹ کیلئے آل انڈیا سطح پر مرکزی اعلامیہ جاری کیا۔ ساؤتھ سنٹرل ریلوے کے آر آر بی سکندرآباد کے تحت بھی تقررات ہورہے ہیں۔ آن لائن رجسٹریشن جاری ہے۔ اس کے لئے انٹر ایم پی سی، ایس ایس سی، آئی ٹی آئی امیدوار اور انجینئرنگ کے ڈپلوما ہولڈرس اور ڈگری ہولڈرس اہل ہیں۔ معلوماتی لیکچر ریلوے آفیسر جناب محمد عثمان دیں گے۔ خواہشمند امیدوار دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال، عابڈز پر نام درج کروائیں۔