حیدرآباد ۔ 16 مارچ (سیاست نیوز) انڈین ریلوے میں سرکاری ملازمتوں کے مختلف زمرہ جات کیلئے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے آر آر بی ریلوے رکروٹمنٹ بورڈ کے تحت امتحانات رکھے جارہے ہیں۔ انٹر، ڈگری کے جونیر کلرک، ٹکٹ کلرک کے پوسٹ کے بعد دوسرے اعلامیہ میں لائن میان، پوائنٹ کے پوسٹ بھی شامل کئے گئے ہیں۔ اس کیلئے اہل امیدوار آدھار کارڈ زیراکس، فوٹو اور اسنادات کی زیراکس کے ساتھ محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست عابڈس پر 11 تا شام 7 بجے تک رجوع ہوسکتے ہیں۔