ریلوے میں ملازمتوں کے لیے دفتر سیاست میں پروگرام

حیدرآباد ۔ 28 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : انڈین ریلوے میں اے ایل پی اور ٹیکنیکل پوسٹ پر تقررات کے لیے آن لائن فارم داخل کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ اس کے لیے ایس ایس سی / آئی ٹی آئی اور انٹر ایم پی سی ، ڈپلوما ہولڈرس انجینئرس اہل ہیں ۔ ریلوے میں ملازمتوں پر ایک معلوماتی پروگرام سیاست گولڈن جوبلی ہال عابڈس پر اتوار 4 مارچ کو دو بجے تا 5 بجے شام رکھا گیا ۔ ساوتھ سنٹرل ریلوے کے عہدیدار محمد عثمان کا معلوماتی لکچر ہوگا ۔۔