ریلوے میں روزگار کے مواقع پر دفتر سیاست میں پروگرام

حیدرآباد ۔ 2 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : ریلوے میں روزگار کے مواقع ہیں ایس ایس سی / انٹر ، آئی ٹی آئی ڈپلوما امیدوار اہل ہیں ۔ سکندرآباد ریلوے بورڈ کے تحت بھی ٹکنیکل پوسٹ ہیں اور لوکل پائلٹ ہے ۔ ریلوے میں روزگار کے مواقع پر ساوتھ سنٹرل ریلوے کے سابق آفیسر جناب محمد عثمان کا ایک نہایت معلوماتی لکچر اتوار 4 مارچ کو دو بجے دن سیاست گولڈن جوبلی ہال عابڈس پر رکھا گیا ہے ۔ ریلوے میں ملازمت کے حصول کا طریقہ بتایا جائے گا ۔ امیدوار وقت پر شریک ہو کر استفادہ کریں ۔ کنوینر ایم اے حمید ہے ۔۔