ریلوے میں روزگار کے مواقع آن لائن رجسٹریشن آخری تاریخ

حیدرآباد ۔ 26 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : ریلوے میں روزگار کے لیے ملک گیر سطح پر 90 ہزار جائیدادیں تقرر طلب ہیں ۔ تین زمرہ جات میں میٹرک کے لیے ہلپرس ، ٹریک مین ، لائن مین ، آئی ٹی آئی اور انٹر ایم پی سی کے لیے ٹکنیکل پوسٹ اور ڈپلوما اور انجینئرس کے لیے لوکو پائلٹ اے ایل پی کی جائیدادیں ہیں ۔ امتحان کمپیوٹر پر مئی میں ہوگا ۔ اس کے فارم آن لائن رجسٹریشن کروانے اسنادات زیراکس ، ایک عدد فوٹو اور آدھار کارڈ زیراکس کے ساتھ 28 مارچ شام 7 بجے تک محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست عابڈس پر رجوع ہوسکتے ہیں ۔۔