نئی دہلی۔ یکم اپریل، ( سیاست ڈاٹ کام ) انڈین ریلوے اور دیگر اداروں کی جانب سے خبرار کئے جانے کے باوجود متلاشیان روزگار دھوکہ باز ایجنٹوں اور درمیانی آدمیوں کے چنگل میں پھنس کر اپنی رقومات سے محروم ہورہے ہیں۔ ریلوے نے حال ہی میں ایک اعلامیہ جاری کرتے ہوئے عوام کو ہوشیار کردیا تھا کہ محکمہ ریلویز میں فراہمی ملازمت کا وعدہ کرتے ہوئے بوگس ادارے اور ایجنٹس بھاری رقومات وصول کرتے ہیں اور اس مقصد کیلئے فرضی ویب سائیٹس بھی قائم کرلی ہے جبکہ ریلوے ریکروٹمنٹ بورڈ خود امیدواروں کا سلیکشن کرتا ہے۔ لہذا تفصیلات حاصل کرنے سرکاری ویب سائٹwww.rrbchennai.gov.in اور www.rrcmas.in ملاحظہ کریں۔