حیدرآباد ۔ یکم ۔ جنوری : ( سیاست نیوز): عام گریجویٹ یا پروفیشنل گریجویٹ (بی ای / بی ٹیک ) امیدواروں کے لیے انڈین ریلوے میں ملازمت کے لیے فارم آن لائن داخل کرنا ہے اور تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کا گروپ II امتحان کا اعلان ہوچکا ہے ۔ اس کی رہنمائی اور معلومات کے لیے دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال عابڈس پر روزانہ 11 تا 6 بجے شام رجوع ہوسکتے ہیں ۔ ٹسٹ میٹریل بھی مہیا کیا جائے گا ۔۔