حیدرآباد 24 جنوری (سیاست نیوز) انڈین ریلوے میں ملازمتوں کیلئے ہونے والے امتحان میں جو کمپیوٹر پر مبنی سی بی ٹی ہے، ڈگری کامیاب امیدوار اہل ہیں۔ اس کے فارم آن لائن داخل کرنے کی آخری تاریخ 25 جنوری ہے۔ آخری تاریخ کے ایام میں آن لائن کیلئے نہایت دشواریاں ہوتی ہیں۔ امیدوار فارم داخل کرنے کے بعد نوٹس ٹسٹ میٹریکل اور کوچنگ گائیڈنس کیلئے دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال عابڈس پر رجوع ہوسکتے ہیں۔ امتحان مارچ تا مئی رہے گا۔