ریلوے مسافرین کی مدد کیلئے ہیلپ لائن نمبر ’’1322‘‘

حیدرآباد ۔ 27 ستمبر (سیاست نیوز) ٹرینوں، اسٹیشنس پر مسافرین کی سیکوریٹی کو بہتر بنانے کیلئے ساوتھ سنٹرل ریلوے (ایس سی آر) نے 2 اکٹوبر سے چار ہندسوں پر مشتمل ہیلپ لائن نمبر 1322 کو متعارف کیا۔ چوری، پاسنجر کی قیمتی اشیاء چھین لئے جانے، پاکٹ گم ہوجانے، ساتھی مسافرین کی ہراسانی اور خواتین، معذور افراد کے ریزرو کوچیس میں غیرمجاز افراد کے داخلہ کی صورت میں اس ہیلپ لائن سے تیز رفتار مدد حاصل ہوگی۔ ایس سی آر کے جاری کردہ ایک بیان میں یہ بات بتائی گئی۔ منفرد ہیلپ لائن پر شکایات کو فوری طور پر آر پی ایف کے زونل سیکوریٹی کنٹرول روم کو پہنچا دیا جائے گا اور پھر متعلقہ آر پی ایف پوسٹ کو شکایت روانہ کردی جائے گی جس پر فی الفور کارروائی کا آغاز ہوجائے گا۔