ریلوے مسافرین کیلئے کھلے کچن اور ذائقہ کی تنقیح

نئی دہلی ۔ 6 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی ریلویز نے اپنے کچن کو راست مشاہدہ کیلئے اپنے لاکھوں مسافرین کے سامنے پیش کیا ہے اور ان سے کہا ہیکہ وہ ریلویز کی جانب سے مہیا کئے جانے والی ’’غذاؤں‘‘ کی تنقیح کریں۔ یاد رہیکہ قبل ازیں ’’ٹائلٹ کے پانی‘‘ سے چائے بنانے کے اسکینڈل سامنے آنے پر ’’اپنی شبیہہ‘‘ درست بنانے کی کاوش ہے۔ اور یہ اسکینڈل خود حکومتی واچ ڈاگ ’’کمپٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل (سی اے جی) نے فاش کیا تھا اور ریلوے حکام پر کرپشن کا الزام لگاتے ہوئے اس کی طرف سے مہیا کئے جانے والی ’’غذا‘‘ کو ’’انسانوں کیلئے ناقابل استعمال‘‘ کہا تھا۔