حیدرآباد ۔ 5 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : محکمہ ریلوے میں گروپ ڈی زمرہ کے تقررات کے لیے آر آر سی کے تحت امتحانات جاری ہیں ۔ 2 نومبر کو امتحان کا آغاز ہوا ۔ اب جاریہ ماہ نومبر کے ہر اتوار کو اس کے امتحانات میں جن کا پرچہ الگ الگ رہے گا دفتر سیاست پر گولڈن جوبلی ہال روبرو رام کرشنا تھیٹر عابڈس پر ان امتحانات کی تیاری کیلئے کوچنگ کلاسیس روزانہ شام 5 بجے تا 7 بجے جاری ہیں ۔ جن امیدواروں کو ہال ٹکٹ موصول ہوا ہو وہ اس سے استفادہ کریں ۔ نوٹس اور ٹسٹ پیپرس بھی دئیے جارہے ہیں ۔۔