ریلوے بجٹ میں ایس سی آر کو 6412کروڑ کی منظوری

وسائل کے لیے گذشتہ کے مقابلہ زیادہ رقم مختص ، جاریہ پروجیکٹس کے لیے بہت زیادہ رقم کی تخصیص
حیدرآباد ۔ 25 ۔ فروری : ( آئی این این) : ساوتھ سنٹرل ریلوے کے جنرل منیجر رویندرا گپتا نے دعویٰ کیا ہے کہ گذشتہ ریلوے بجٹ کے مقابلہ اس بجٹ میں جاریہ پروجیکٹس کے لیے سب سے زیادہ رقم مختص کی گئی ہے ۔ جمعرات کو لوک سبھا میں وزیر ریلویز سریش پربھو نے لوک سبھا میں ریلوے بجٹ پیش کیا ہے ۔ سکندرآباد میں ریل نیلائم میں پریس کانفرنس سے خطاب میں رویندرا گپتا نے بتایا کہ وسائل کے ضمن میں ایس سی آر کو سال 2016-17 کے لیے 6412 کروڑ روپئے رقم منظور ہوئی ہے جو 2015-16 سے 145 فیصد زیادہ ہے ۔ نئی لائنوں کے لیے 2016-17 کے لیے بجٹ کی منظوری 1219 کروڑ روپئے ہوئی جو سابقہ سال کے مقابلہ 102 فیصد زیادہ ہے ۔ ڈبلنگ کے کاموں کے لیے 1332.85 کروڑ روپئے جو سابقہ سال کے مقابلہ 540 فیصد زیادہ ہے جب کہ برجوں کے لیے 31.51 کروڑ روپئے رقم منظور ہوئی جو گذشتہ سال کی بہ نسبت 17 فیصد زیادہ ہے ۔ روڈ اوور برجوں کے لیے 155.77 کروڑ روپئے جو سابقہ سال کی بہ نسبت 53 فیصد زیادہ ہے ۔ ٹریفک سہولتوں کے لیے 82.24 کروڑ روپئے منظور ہوئے جو گذشتہ کی بہ نسبت 102 فیصد زیادہ ہے ۔ رویندرا گپتا نے دیگر پروجکٹس اور ایس سی آر کے لیے منظورہ اقدامات کی فہرست بھی بتائی ہے ۔۔