ریلوے بجٹ تلنگانہ و آندھرا عوام کیلئے مایوس کن

حیدرآباد۔ 25 فروری (این ایس ایس) مرکزی وزیر ریلوے سریش پربھو ریلوے بجٹ میں دو تلگو ریاستوں کے عوام کو مطمئن کرنے میں ناکام رہے۔ واضح رہے کہ مرکزی حکومت نے ریاست کی تقسیم کے وقت وشاکھا ریلوے زون قائم کرنے کا وعدہ کیا تھا، لیکن وزیر ریلوے نے بجٹ میں اس کا کوئی تذکرہ نہیں کیا۔  اسی طرح حیدرآباد تا یادادری ایم ایم ٹی ایس ٹرین کیلئے بجٹ میں کوئی رقم مختص نہیں کی گئی۔ یہی نہیں بلکہ تلنگانہ ریاست کیلئے قاضی پیٹ ریلوے کوچ فیاکٹری بھی منظور نہیں کی گئی۔ دونوں تلگو ریاستوں کیلئے بجٹ کی اہم خصوصیات صرف نادی کڑی ۔ سری کلا ہستی لائن ،ماچرلہ ۔ مریال گوڑہ ، گنٹور ۔ گنتکل ہیں۔ اس کے علاوہ وزیر ریلوے نے دیگر پروجیکٹس کا کوئی تذکرہ نہیں کیا۔