ریلوے انجن میں لگے گا ‘بلیک باکس ‘لوکو پائلٹ پر ہوگی کنٹرول روم کی نظر

وارانسی،30مئی (سیاست ڈاٹ کام) ریلوے کے لوکو پائلٹوں کی انجن میں ہر سرگرمی پر اب سینٹرل کنٹرول روم کی نظر ہوگی اور اگر انجن پر تعینات لوکو پائلٹ کو ایک جھپکی بھی آئی تو الارم بج جائے گا۔ریلوے کے سکیورٹی اقدامات کی فہرست میں لوکو پائلٹ کی طرف سے ہونے والی کوتاہیوں کو روکنے کے مقصد سے ریلوے انجنوں میں اب ویڈیو اور وائس ریکارڈنگ اور مانیٹرنگ سسٹم(ایل سی وی آر)لگایا جارہا ہے ۔وارانسی میں واقع ڈیزل ریل کارخانے میں بننے والے سبھی ریلوے انجنوں میں اس سسٹم کو لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔اس سسٹم میں ویڈیو کیمرے ،مائکروفون ،ویڈیو ریکارڈر اور باہر ایک الارم بھی ہوتا ہے جو انجن کے کیبن میں لگایا جائے گا۔ایل سی وی آر انجن میں لوکو پائلٹ اور اس کے معاون کے درمیان کے بات چیت کو بھی سنا اور ریکارڈ کیا جاسکے گا۔ڈیزل ریلوے کارخانے کے افسروں نے بتایا کہ ریلوے بورڈ کی ہدایت پر اب ہر لوکوموٹو میں اس سسٹم کو لگایا جائے گا۔
جولائی 2017 سے اس سسٹم سے لیس انجن تیار ہونے لگیں گے ۔اس کارخانے کو 12 ایسے لوکوموٹو تیار کرنے کی ہدایت ملی ہے ۔افسروں نے بتایا کہ انجن میں کچھ وقت پہلے آئی ٹی پر مبنی ایک اوور آل ٹرین مینجمنٹ سسٹم بھی لگایا گیا ہے جسے ریملاٹ کہا جاتا ہے ۔اس میں دو سسٹم -لوکو موٹو اینڈ ٹرین مینجمنٹ سسٹم(ایل ٹی ایم ایس) اور لوکوموٹو ریموٹ مانیٹرنگ سسٹم(ایل آر ایم ایس)ہوتے ہیں۔ریملیٹ میں دو سم کارڈ (ایک جی ایس ایم اور ایک سی ڈی ایم اے )ہوتے ہیں جن کی مدد سے یہ ریلوے کے ایک سینٹر سرور سے منسلک ہوتے ہیں۔

 

جموئی میں نکسلیوں نے
موبائل ٹاور میں آگ لگائی
جموئی ،30مئی  (سیاست ڈاٹ کام) بہار میں نکسلی انتہاپسندی سے متاثرہ جموئی ضلع کے سونو تھانہ علاقہ میں ممنوعہ ہندستان کی کمیونسٹ پارٹی (ماؤنواز) کے انتہا پسندوں نے کل دیر رات ایک موبائل ٹاور میں آگ لگا دی۔