ریلوے امتحان کیلئے مزید دو اسپیشل ٹرینس

نئی دہلی۔8 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ریلویز کے کمپیوٹر پر مبنی امتحان کے لیے خصوصی ٹرینس چلانے کا اعلان کرنے کے ایک دن بعد ریلویز نے آج کہا کہ مزید دو ٹرینس بہار کے مظفر پور سٹی اور تلنگانہ میں سکندرآباد کے درمیان چلائی جائیں گی۔ اسسٹنٹ لوکو۔ پائلٹس اور دیگر کی 66,502 جائیدادوں کے لیے تقریباً 48 لاکھ امیدوار کل کمپیوٹر۔ بیڈٹسٹ کے پہلے سیٹ کے لیے شرکت کریں گے۔ مظفر پور۔سکندرآباد اسپیشل ٹرین آج دوپہر مظفر پور سے روانہ ہوگی اور جمعہ کو ایک بجے دن سکندر آباد پہنچے گی۔ ایک بیان میں یہ بات بتائی گئی۔ واپسی میں سکندرآباد۔ مظفر پور ٹرین جمعہ کو رات 9 بجے سکندرآباد سے روانہ ہوگی اور اتوار کو 2 بجے دن مظفر پور پہنچے گی۔