حیدرآباد ۔ 11 جنوری (سیاست نیوز) ساوتھ سنٹرل ریلوے نے مالیتی سال 2013-14ء میں اپریل تا ڈسمبر 9 ماہ کے دوران ریلوے احاطے جیسے ریلوے اسٹیشن، ریلوے اراضیات پر گندگی پھیلانے، کچرا پھینکنے، پوسٹرس لگانے، آگ سلگانے پر 50,668 افراد کو جملہ 1.02 کروڑ روپئے کے جرمانے کئے۔ جن افراد کو جرمانہ کیا گیا ان میں 10,486 سکندرآباد ڈیویژن، 4,243 حیدرآباد ڈیویژن، 16,458 وجے واڑہ ڈیویژن، 9,757 گنٹکل ڈیویژن، 5,215 گنٹور ڈیویژن، 4,515 ناندیڑ ڈیویژن سے تعلق رکھتے ہیں۔ ساوتھ سنٹرل ریلوے ذرائع نے یہ بات بتائی۔