ریلویز کی جانب سے ڈیجیٹل آدھار و ڈرائیونگ لائسنس بطور شناختی کارڈ قابل قبول

نئی دہلی ۔ 5جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) اگر آپ فکر مند ہیں تو ریلوے سفر کے دوران آٖ کے شناختی کارڈ ز کم ہوجائیں تو کیاہ وگا ؟ اب آپ کو فکر مند ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے کیونکہ ریلویز نے آٖ کے شناختی دستاویزات کی سافٹ کاپیز جو ڈیجی لاکر میں محفوظ رہے گی بطور ضرورت شناختی دستاویز کے طور پر دکھائی جاسکتی ہیں ۔ ڈیجی لاکر سرویس دراصل حکومت ہند کی طرف سے مہیا کی گئی خدمات ہیں جس میں شہری اپنے بعض دستاویزات کو سافٹ کاپیز کیشکل میں محفوظ رکھ سکتے ہیں ۔ یہ قومی ٹرانسپورٹر نے تمام زونل چیف کمرشیل منیجرز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ ان دو دستاویزات کے کاپیز کو بطور شناختی کارڈز کے قابل قبول ہیں ۔

ناسازگار موسم کی وجہ سے امرناتھ یاترا دوسرے دن بھی معطل
سرینگر ، 5 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) وادی کشمیر میں ناسازگار موسم کی وجہ سے سطح سمندر سے 13ہزار 500فٹ بلندی پر واقع امرناتھ گپھا کی یاترا جمعرات کو مسلسل دوسرے دن بھی معطل رہی۔یاترا عہدیداروں کے مطابق گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران ہونے والی بارشوں کے نتیجے میں دونوں یاترا راستوں پہلگام اور بال تل پر پھسلن پیدا ہوگئی ہے جس کے پیش نظر یاترا کو احتیاطی طور پر معطل رکھا گیا ہے ۔ جموں سے بھی یاتریوں کے آٹھویں قافلے کو وادی کشمیر کی طرف روانہ ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔
اس دوران ایک سرکاری ترجمان نے اطلاع دی کہ اب تک قریب 61 ہزار یاتریوں نے امرناتھ گپھا میں شیولنگم کے درشن کئے ہیں۔ انہوں نے کہا ‘بال تل اور پہلگام کے راستوں پر مسلسل بارشوں کے نتیجے میں مٹی کے تودے گر آنے سے یاترا بدھ کے روز بھی معطل رہی۔ تا ہم دونوں روٹوں پر محدود ہیلی کاپٹر سروس چلائی گئی۔شری امر ناتھ جی یاترا کے ساتویں روز بدھ کو 5919 یاتریوں نے پوتر گپھا پر حاضری دی۔ اب تک کل60752 یاتریوں نے شیولنگم کے درشن کئے ہیں’۔ سرکاری ذرائع نے یو این آئی کو یاترا کی معطلی کے بارے میں بتایا ‘مسلسل بارش اور یاترا راستوں پر پھسلن پیدا ہونے کی وجہ سے دونوں راستوں بشمول مختصر بال تل روٹ اور روایتی پہلگام راستوں پر یاترا بدستور معطل رکھی گئی ہے ‘۔ انہوں نے بتایا ‘ آج بھی یاتریوں کو پوتر گپھا کی طرف جانے کی اجازت نہیں دی گئی ۔ جن یاتریوں نے گذشتہ دو دنوں کے دوران پوتر گپھا میں شیولنگم کے درشن کئے تھے ، کو وہیں روکے رکھا گیا ہے ‘۔