نئی دہلی 2 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) ریلوے لائین کو برقی رو فراہم کرنے کے کام کو تیز کرنے حکومت نے آج کہا کہ اس نے پراجیکٹس کی بہتر نگرانی کا میکانزم تیار کیا ہے۔ اس کے علاوہ کنٹراکٹس جاری کرنے فیلڈ یونٹوں کو زیادہ اختیارات بھی دئے گئے ہیں۔ منسٹر آف اسٹیٹ ریلویز منوج سنہا نے لوک سبھا میں وقفہ سوالات کے دوران مطلع کیا کہ زائد از 3,820 کروڑ روپئے گذشتہ تین سال کے وقف میں ریلویز میں برقی فراہم کرنے کے پراجیکٹس پر صرف کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ رقم منصوبہ جاتی رقمی منظوری سے اضافی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے لائینس کو برقی فراہم کرنے کا کام اب تیزی کے ساتھ آگے برھایا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تیزی سے کام کو آگے بڑھانے حکومت کی جان سے مختلف اقدامات کئے جا رہے ہیں۔