حیدرآباد۔ 22 فروری (راست) تلنگانہ حکومت کی جانب سے ریسیڈنشیل اسکولس میں جماعت پنجم میں داخلے جاری ہیں۔ ان مدارس میں مفت تعلیم کے علاوہ قیام و طعام کا بہترین انتظام ہے۔ ایسے اولیاء طلباء جو معاشی طور پر کمزوری کی وجہ سے اپنے ذہین بچوں کو اسکول میں زائد فیس اور ڈونیشن کی بناء پر تعلیم دلانے سے قاصر ہے۔ ایسے بچوں کیلئے حکومت نے ریسیڈنشیل اسکولس میں معیاری تعلیم کا انتظام کیا ہے۔ ان سہولتوں سے استفادہ کریں اور اپنے بچوں کے مستقبل کو سنواریں۔ جماعت پنجم میں داخلے جاری ہیں۔ درخواست فارم آن لائن داخل کریں۔ داخلہ انٹرنس کی بنیاد پر ہوگا۔ می سیوا اور ای۔سیوا سے آن لائن فارم داخل کرسکتے ہیں۔ داخلے کی آخری تاریخ 16 مارچ مقرر ہے۔ انٹرنس ٹسٹ 19 اپریل 2015ء کو ہوگا۔ فارم داخل کرنے کیلئے ویب سائٹ ہے۔ www.tsresidential.cgg.gov.in ملاحظہ کریں۔ مزید معلومات کیلئے پرنسپال ڈاکٹر اقبال محی الدین، ٹی ایس آر، اسکول فار گرلز ابراہیم پٹن، رنگاریڈی سے فون نمبر 9908623884 پر ربط کریں۔