نوجوان سائنسدانوں کا پیشکش، پروفیسر پرساد صدرنشین ایکسپرٹ کمیٹی کا ورکشاپ سے خطاب
حیدرآباد 22 مار چ (سیاست نیوز) پروفیسر جی وی آر پرساد صدرنشین اکسپرٹ کمیٹی نے ریسرچ پراجکٹس کے کمزور ناقص نتائج پر اپنے افسوس و ناخوشی کا اظہار کیا اور کہاکہ ہم تمام ینگ سائنٹسٹ کی بھرپور مدد و تعاون کرنے کیلئے تیار ہیں۔ اگرچیکہ ینگ سائنٹسٹ سخت محنت کے ذریعہ اپنے منتخبہ ریسرچ پر مکمل توجہ دیں۔ گیتم یونیورسٹی کیمپس حیدرآباد میں منعقدہ مانیٹرنگ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر پرساد نے اپنے اس خیال کا اظہار کیاکہ (Field of Earth and Atmosphere Sciences) کی تحقیقاتی سرگرمیوں کا گہرائی سے جائزہ لیا جانا چاہئے۔ اُنھوں نے اس سلسلہ میں تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ نئی سائنسی تحقیقات پر توجہ دینے کی شدید ضرورت ہے۔ ڈاکٹر پی سنجیوا راؤ پروگرام کوآرڈی نیٹر و جی ایس ٹی سائنٹسٹ نے کہاکہ ہر سال 200 مختلف پراجکٹس پر ینگ سائنٹسٹوں کی جانب سے تحقیقاتی کام انجام دیئے جارہے ہیں اور کہاکہ ان ینگ سائنٹسٹوں کو چاہئے کہ وہ اندرون 3 تا 4 سال میں اپنے ریسرچ پراجکٹس (تحقیقاتی پراجکٹس) کی تکمیل کریں۔ ڈاکٹر اومیش کمار شرما ممبر سکریٹری، ایکسپرٹ کمیٹی نے گیتم یونیورسٹی میں ریسرچ سرگرمیوں کیلئے فراہم کردہ سہولتوں کی ستائش کی۔ قبل ازیں میجر جنرل (ریٹائرڈ) ڈاکٹر آر سیوا کمار پرو وائس چانسلر گیتم یونیورسٹی نے مذکورہ ورکشاپ کا رسمی افتتاح کیا اور ایکسپرٹ کمیٹی ارکان کو تہنیت پیش کی۔ پروفیسر این سیوا پرساد ڈائرکٹر گیتم اسکول آف ٹیکنالوجی پروفیسر سی ایچ سنجے، پرنسپل جی ایس ٹی، پروفیسر ایس ایس پرساد راؤ ڈین اینڈ ڈائرکٹر ایچ بی ایس، ڈی وی وی ایس آر ورما، ریسڈنٹ ڈائرکٹر گیتم یونیورسٹی، پروفیسر ایم اکا لکشمی صدر شعبہ آئی ٹی ڈپارٹمنٹ اور ڈاکٹر آئی وی سبا ریڈی، پروگرام کوآرڈی نیٹر و دیگر بھی شریک تھے۔