ریزیڈنشیل اسکولس ٹیچرس تقررات پر آج گائیڈنس لکچر

حیدرآباد ۔ 29 اپریل (سیاست نیوز) تلنگانہ کے ریزیڈنشیل اسکولس میں ٹیچرس کے تقررات کیلئے امتحان 31 مئی کو رکھا گیا ہے۔ اس میں ٹی جی ٹی اور پی جی ٹی کیلئے دو مرحلے پریلمنری اسکریننگ ٹسٹ اور مین امتحان ہوگا۔ اس امتحان میں شریک ہونے والے امیدوار کیلئے ایک اہم معلوماتی گائیڈنس پروگرام اتوار 30 اپریل کو 11 بجے دن محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست عابڈس پر رکھا گیا ہے۔ جناب عبدالرحمن ذہنی رجحان کے سوالات اور اصغر شاہنی اور فاطمہ انگریزی کے سوالی پرچے کی نوعیت کے ساتھ امتحانی پرچہ کی تفصیلات بتائیں گے اور ایک ماڈل ٹسٹ پیپر دیا جائے گا۔