ریزیڈنشیل اسکولس میں ٹی جی ٹی اور پی جی ٹی اساتذہ کے تقررات

9 جولائی سے آن لائن درخواستوں کی وصولی
حیدرآباد ۔ 4 ۔ جولائی : ( پریس نوٹ ) : تلنگانہ ریزیڈنشیل ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشن ریکروٹمنٹ بورڈ ( ٹی آر ای آئی ۔ آر بی ) حیدرآباد و ایگزیکٹیو آفیسر ( کنوینر ) کے بموجب مختلف ریزیڈنشیل سوسائٹیز کے اسکولس کے ٹیچنگ و نان ٹیچنگ اسٹاف کے تقررات عمل میں لائے جارہے ہیں ۔ ایگزیکٹیو آفیسر نے مزید بتایا کہ ٹرینڈ گریجویٹ ٹیچرس ( ٹی جی ٹی ) اور پوسٹ گریجویٹ ٹیچرس ( پی جی ٹی ) کے بالترتیب اعلامیہ نمبر 01/2018 کے تحت جملہ 960 جب کہ اعلامیہ نمبر 2/2018 کے تحت پوسٹ گریجویٹ ٹیچرس کے 1972 جائیدادیں اس طرح 2932 جائیدادوں پر تقررات کے لیے 9 جولائی تا 8 اگست 2018 کے درمیان آن لائن درخواستیں طلب کی جارہی ہیں ۔ درخواست فارم بورڈ کے ویب سائٹ treib.telangana.gov.in پر دستیاب ہیں ۔ امیدواروں سے خواہش کی گئی ہے کہ وہ ویب سائٹ پر تفصیلات ملاحظہ کریں ۔۔