ریزودراسپون خواتین کی سیاست میں نمایاں مقام حاصل کرنے کی خواہاں

لندن ۔ 25فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) ہالی ووڈ اسٹار ریزودراسپون نے خواتین سے اپیل کی ہے کہ وہ منتخب ہوکر برسراقتدار آئیں ۔ اداکارہ ۔ پروڈیوسر نے عوام پر زور دیا ہے کہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں خواتین کو منتخب کریں تاکہ وہ ایک دوسرے کا تحفظ کرسکیں اور ایک دوسرے کے ساتھ شراکت داری کرسکیں ۔ 2018ء کی واٹرمارک کانفرنس برائے خواتین سے سان جوس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں غیر محفوظ محسوس کرنے کی صورت میں ایک دوسرے کا ساتھ دینا اور تحفظ فراہم کرنا چاہیئے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں معلومات حاصل کرنے کیلئے زیادہ دیر نہیں لگے گی لیکن ہم کو اس وقت تک اپنے بقا کا تحفظ کرنا ہے جب تک کہ ماحول ہمارے لئے سازگار نہ ہوجائے ۔