حیدرآباد 21 اگسٹ ( سیاست نیوز) یونائیٹیڈ فورم آف ریزرو بینک ائمپلائز نے اعلان کیا کہ اس کے ارکان 4 اور 5 ستمبر کو اجتماعی رخصت حاصل کرینگے تاکہ اپنے دیرینہ حل طلب مسائل کی یکسوئی پر زور دیا جاسکے ۔ فورم کے سکریٹری جی جگدیش نے بتایا کہ 10 برس سے مسائل کی یکسوئی کیلئے توجہ دلائی جا رہی ہے لیکن حکومت نے اس تعلق سے کچھ بھی نہیں کیا ہے ۔ اب فورم نے احتجاج میں شدت لانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ فورم کی جانب سے علاقائی آر بی آئی ڈائرکٹرس کو یادداشت بھی پیش کی جائیگی۔