نئی دہلی 28 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ریزرو بینک آف انڈیا کے گورنر رگھو رام راجن امکان ہے کہ کل شرح سود میں 0.25 فیصد کی کٹوتی کا اعلان کرینگے جو گذشتہ چار سال میں سب سے کم ہوجائیگی ۔ تاہم وہ جاریہ سال مانسون کی کمی کی وجہ سے ہونے والے مسائل کو بھی ذہن نشین رکھیں گے ۔ ریزرو بینک آف انڈیا کی جانب سے کل چوتھے سہ ماہی کیلئے مالیاتی پالیسی کا اعلان کیا جانے والا ہے ۔ واضح رہے کہ خود حکومت اور صنعتی حلقوں کی جانب سے یہ مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ افراط زر کی شرح میں کمی کے پیش نظر شرد سود میں کمی کی جانی چاہئے ۔ راجن نے اب تک اس مطالبہ کو قبول کرنے سے گریز کیا ہوا ہے ۔ حکومت اور کارپوریٹ سیکٹر کا رگھو رام راجن پر دباؤ ہے کہ وہ معاشی بحالی کو یقینی بنانے کیلئے شرد سود میں کمی کا اعلان کریں ۔ ان کا ادعا ہے کہ ملک میں افراط زر کی شرح میں کمی ہوگئی ہے جس کے بعد شرد سود کو بھی کم کرنے کی ضرورت ہے ۔