گملا (جھارکھنڈ) ۔ 10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اب انتہائی کربناک واقعہ میں انتخابی ڈیوٹی انجام دینے والے انڈیا ریزرو بٹالین (IRB) کے تین اہلکاروں کو گملا ڈسٹرکٹ میں خود ان کے ساتھی نے گولیوں سے بھون ڈالا۔ یہ اندوہناک واقعہ ایک ایسے وقت رونما ہوا جب رائے دہی کے آغاز کیلئے صرف کچھ ہی گھنٹے باقی تھے۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ بھیم سین ٹوئی نے بتایا کہ ایاک اسسٹنٹ سب انسپکٹر، ایک حوالدار اور ایک کانسٹیبل کو بکاس تیواری نامی دیگر کانسٹیبل نے کل رات گولی مار کر ہلاک کردیا اور اپنی رائفل لیکر فرار ہوگیا۔ ان ہلاکتوں کے پس پشت وجوہات کی تحقیقات کی جائے گی۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پالاماؤ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس وائی ایس رمیش نے دی ہے، بکاس تیواری نے اپنی رائفل کے ساتھ خودسپردگی اختیار کرلی۔