ریت مافیا کو حکومت کی پشت پناہی

نریلا متاثرین سے کودنڈا رام کی ملاقات ، انصاف تک احتجاج جاری رکھنے کا مشورہ
حیدرآباد۔27ڈسمبر(سیاست نیوز) نریلا متاثرین سے ملاقات کے بعد چیرمین تلنگانہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی پروفیسر کودنڈا رام نے کہاکہ ریت مافیا کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے ریاستی انتظامیہ نریلا متاثرین کی مدد نہیںکررہی ہے ۔ آج یہاں سی پی آئی کے پارٹی ہیڈکوارٹر مخدوم بھون میں متاثرین سے ملاقات کے بعد خطاب کرتے ہوئے انہو ںنے کہا کہ کلکٹر دفتر کے روبرومتاثرین میںسے ایک شخص نے کلکٹر دفتر کے روبرو احتجاجی دھرنا منظم کرتے ہوئے خود کشی کی کوشش کی اور جب یہ ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائیرل ہوا تب ہمیںاسبات کی جانکاری ملی کہ سرسلہ اسمبلی حلقہ کے نریلا گائوں میںریت مافیا کی لاری کے نیچے آکر ایک شخص کی موت واقع ہوگئی تھی اور اس کے خلاف مقامی لوگوں نے احتجاج کیا ۔ احتجاجیو ںکے مطالبات کی یکسوئی کے بجائے پولیس نے ان میں تین لوگوں کو گرفتار کرکے ان کے ساتھ مبینہ تھرڈ ڈگری کا استعمال کیا۔ پولیس کے رویہ سے صاف ظاہر ہے کہ حکومت ریت مافیا کی پشت پناہی میںمقامی لوگوں کے ساتھ زیادتی کررہی ہے ۔ انہو ںنے کہا کہ متاثرین کے ساتھ انصاف کے لئے گورنر سے نمائندگی کی گئی اور اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے بھی احتجاج کیاگیا ہے مگر متاثرین ہنوز انصاف سے محروم ہیں۔ تلنگانہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے اور وہ اس کی حمایت میںکئے جانے والے تمام احتجاجی مظاہروں کی تائید کرتی ہے۔ اس موقع پر سی پی آئی اسٹیٹ سکریٹری چاڈا وینکٹ ریڈی نے نریلا متاثرین کے ساتھ انصاف کے لئے احتجاجی مظاہروں کی تجویز پیش کی جس پر چیرمین تلنگانہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے کہاکہ انصاف کے لئے حکومت سے مطالبات کئے جائیں اور مہلت مقرر کی جائے اگر حکومت تلنگانہ متاثرین کے ساتھ مقررہ وقت میںانصاف کرنے میںناکام رہے گی تو بڑے پیمانے پر احتجاجی حکمت عملی تیار کی جائے گی۔ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ متاثرین کے ساتھ انصاف کرے۔